the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے





روس کی ’فیڈرل سکیورٹی سروس‘ (ایف ایس بی) نے کہا ہے کہ روسی تنظیموں، سرکاری اداروں اور دفاعی کانٹریکٹرز کے تقریباً 20 کمپیوٹر نیٹ ورکس ’مالویئر‘ سے متاثر ہوئے ہیں، جس کا انداز ’سائبر‘ جاسوسی پر مبنی بتایا جاتا ہے۔

’ایف ایس بی‘ نے ہفتے کو اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وائرس اور جس طریقے سے نیٹ ورک متاثر ہوئے ہیں، پتا چلتا ہے کہ یہ اُسی طرح کے سافٹ ویئر خواص پر مشتمل ہے جو روس اور دنیا بھر میں چوٹی کے سائبر جاسوسی کے معاملات میں ہوا کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’تجزیے سے پتا چلا ہے کہ ’اسپائی ویئر‘ سے پبلک حکام اور انتظامی ادارے، سائنسی اور فوجی تنظیمیں، فوجی صنعتی کمپلیکس اور



دیگر تنصیبات پر مبنی ملک کا اہم زیریں ڈھانچہ متاثر ہوا ہے‘‘۔

روس کے انٹیلی جنس ادارے نے یہ نہیں بتایا آیا اس حملے میں کون ملوث ہے، لیکن یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دِنوں امریکی ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) اور امریکی ایوانِ نمائندگان کے لے فنڈ اکٹھا کرنے والی ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں کی کمیٹی پر سائبر حملوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

امریکی سائبر سکیورٹی ماہرین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے اہل کاروں نے کمپیوٹر ہیکنگ کا شبہ روس پر لگایا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخاب میں ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے حق میں اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔

روس نے اِس معاملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.